کاشی ڈکیت گینگ گرفتار ،لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد
ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے پیشہ وارانہ مہارت سے ملزموں کو پکڑا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) کاشی ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار ،دو موٹر سائیکل، تین لاکھ روپے ، درجنوں موبائل فونز اور تین پستول برآمد کر لئے گئے ۔ ملزموں میں قاسم سعید مغل ، فیصل اور حسن شامل ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ نے سی پی او کے احکامات پرپیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کا رلاتے ہوئے موبائل فونز ڈیٹا کی روشنی میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اوردوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد ہوا ۔ ملزموں سے اہم انکشافات کے توقع ہے ۔سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان کا کہنا ہے کہ خطرناک ڈکیت گینگ کی گرفتار ی سے علاقے میں کرائم کا گراف ڈاؤن ہوا ہے ۔ انہوں نے ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ اور ان کی ٹیم کو شاباش بھی دی۔