تمباکو نوشی سے ملک میں روزانہ 274افراد لقمہ اجل بننے لگے
سیالکوٹ کو سموک فری سٹی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائیگی :ڈاکٹر فرخ نوید
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نما ئندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی کینسر، دل کی بیماریوں اور فالج کا باعث بنتی ہے اس کی وجہ سے دنیا میں سالانہ 50لاکھ افراد موت کا شکار ہوتے ہیں جبکہ پاکستان میں روزانہ 274افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے لقمہ اجل بن رہے ہیں ، سیالکوٹ کو سموک فری سٹی بنانے کیلئے اور انسداد سگریٹ نوشی کے قانون پر عملدرآمدکو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایمپلی منٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ضلع سیالکوٹ کی سرکاری دفاتر، عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سگریٹ نوشی کے تدارک کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو یقینی بنائے گی ۔ یہ بات انہوں نے مانیٹرنگ کمیٹی برائے انسداد تمباکو نوشی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔