سمبڑیال:گٹکا ، نسواراور سپاریوں کی فروخت جاری
سپاریاں خطرناک کیمیکل اور دیگر مضر صحت اجزا سے تیارکی جاتی ہیں
سمبڑیال (نامہ نگار)سمبڑیال اور گردونواح میں مضر صحت گٹکا ، نسواراور سپاریوں کی فروخت جاری ہے جن کے استعمال سے نوجوانوں سمیت بچوں کی بڑی تعداد مہلک امرا ض میں مبتلا ہونے لگی ہے ، سپاریاںشوقیہ استعمال ہوتی ہیں جو خطرناک کیمیکل اور دیگر مضر صحت اجزا سے تیارکی جاتی ہیں نوجوانوں بالخصوص بچوں میں اس کا استعمال بڑھتا جارہا ہے سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔