قلعہ دیدارسنگھ:ڈاکوئوں نے 9لاکھ روپے کے سگریٹ لوٹ لئے
کار اور موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے سگریٹ کے سیلز مین کو لوٹ لیا، ڈاکو 9لاکھ روپے کے سگریٹ اور 19 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے
قلعہ دیدارسنگھ، نوکھر (نامہ نگار) ۔ قلعہ دیدار سنگھ کا رہائشی مبین بھٹی سگریٹ سیل کرنے کیلئے تھانہ کوٹ لدھا کے علاقہ ہمبوکی گیا ،واپسی پر کار اور موٹر سائیکل سوار چار ڈاکوئوں نے روک لیا، مبین سے 19ہزار روپے اور 9لاکھ روپے کے سگریٹ چھین کر فرار ہو گئے ۔