تمباکونوشی خطرناک امراض کاسبب بن رہی :ڈپٹی کمشنر
والدین اور اساتذہ بچوں اورطلبہ کو بری عادت سے بچانے کیلئے کرداراداکریں:پیغام
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ( ر) سہیل اشرف نے عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمباکو نوشی انتہائی خطرناک امراض کا سبب بن رہی ہے ، تمباکو نوشی کی وجہ سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے بالخصوص نوجوان نسل بری عادت سے متاثر ہو رہی ہے ۔ والدین اور اساتذہ سے خصوصی طور پر اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں اور طلبہ کو تمباکو نوشی کی بری عادت سے اور اس کے سبب پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ تمباکو نوشی سے پاک پاکستان اور نوجوان نسل کو صحت مند مستقبل دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ گوجرانوالہ کو تمباکو نوشی سے پاک ضلع بنایا جاسکے ۔