نوجوان قرآن کے پیغام کوہرجگہ پہنچائیں :جاویدقصوری

نوجوان قرآن کے پیغام کوہرجگہ پہنچائیں :جاویدقصوری

اسلام امن اور محبت کا دین ،سودی معیشت اور کرپٹ حکمران ملکی مسائل کے ذمہ دارہیں،مسلمانوں کو آگے بڑھنے کیلئے علم وحلم کا راستہ اپنانا ہو گا:تکمیل قرآن کی محفل سے خطاب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر ) صوبائی امیر جماعت اسلامی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ نوجوان قرآن کو سمجھیں اور اس کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں، مسلمانوں کو ہی انسانیت کی رہنمائی کرنی ہے ، اسلام امن اور محبت کا دین ہے ، اسلام صلہ رحمی کی تلقین کرتا ہے ، اسلام مسلمانوں میں جذبہ ایثار کو بیدار کرتا ہے ، سودی معیشت اور کرپٹ حکمران پاکستان کے مسائل کے ذمہ دارہیں، مسلمانوں کو آگے بڑھنے کے لیے علم اور حلم کا راستہ اپنانا ہو گا ،صاحب استطاعت لوگ خیرات اور زکوٰۃ کو زندگی کا مشن بنائیں، تاجر، دکاندار ملاوٹ سے توبہ کریں اور اللہ کی رضا کی خاطر اپنے منافع کو کم کریں، غریبوں اور یتیموں کا خیال رکھنے کی ذمہ داری ہر مسلمان پر عائد ہوتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈ ا ٹائون جامع مسجد صالح میں تکمیل قرآن پاک کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ضلعی نائب امیر محمد سلیم بٹ ، جنرل سیکرٹری واپڈا ٹائون اسد اقبال ، حاجی محمد افضل مغل ، قاری عبدالوحید،زبیر مغل و دیگر نے بھی خطاب کیا ،آخر میں کورونا وبا سے نجات اورفلسطینی مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں