کشمیرالیکشن :لیگی اراکین اسمبلی کاہرممکن دھاندلی روکنے کافیصلہ

کشمیرالیکشن :لیگی اراکین اسمبلی کاہرممکن دھاندلی روکنے کافیصلہ

مرکزی رہنما خرم دستگیر خان کی رہائشگاہ پر اجلاس ،پولنگ کیلئے کارکنوں کی ڈیوٹی لگادی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن گوجرانوالہ کے اراکین اسمبلی نے آزاد کشمیر الیکشن میں ہر ممکن دھاندلی روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پولنگ کیلئے کارکنوں کی ڈیوٹیاں لگادیں ، آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان کی رہائشگاہ پر ضلع گوجرانوالہ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا جس میں انجینئر خرم دستگیر خان، لیگی امیدوار ایل اے 35جموں 2 اسماعیل گجر،ایم پی ایز چودھری اقبال گجر، حاجی عبدالرؤف مغل، عمران خالد بٹ، حاجی نواز چوہان، توفیق احمد بٹ، حاجی وقار احمد چیمہ، قیصر اقبال سندھو،حاجی امان اللہ وڑائچ، بلال فاروق تارڑ ،میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام، لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر ودیگر نے شرکت کی، اس موقع پر لیگی اراکین اسمبلی نے کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگی امیدواروں کی کامیابی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔ کل انتخابات میں ووٹ پر مکمل پہرہ دیا جائیگا اور برسراقتدار جماعت کی طرف سے کسی بھی قسم کی بدمزگی اور دھاندلی کا بھرپور طریقہ سے مقابلہ کیا جائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں