لدھیوالہ :ڈکیتی کی 2وارداتیں رقم اور موٹر سائیکل چھین لی گئی

لدھیوالہ :ڈکیتی کی 2وارداتیں   رقم اور موٹر سائیکل چھین لی گئی

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )لدھیوالہ راجباہ کے قریب ناکہ لگائے دو ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار معظم علی اور اس کے ساتھی شاہ زیب کو گن پوائنٹ پر روک کر 19 ہزار روپے ،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی ۔

علی پور روڈ پر کوٹ بارے خا ن کے قریب تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے صبح سویرے سبزی منڈی جانے والے رکشہ کو روک کر سوار دکانداروں شاہد جاوید سے 40 ہزار، ارشد سے 22 ہزار، باسط علی سے 30 ہزاراور محمد بوٹا سے 16ہزار روپے لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں