حوالات توڑ کر فرار ہو نیوالے ڈاکو گر فتار نہ ہو سکے

 حوالات توڑ کر فرار ہو نیوالے ڈاکو گر فتار نہ ہو سکے

موترہ(نامہ نگار )دودن گزرنے کے باوجود حوالات کی دیوار توڑ کرفرار ہونیوالے دو ڈاکو’ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی اور کانسٹیبل گرفتار نہ ہوسکے۔

تھانہ موترہ کی حوالات میں بند ڈکیتی کے مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر موجود ڈاکو سلیمان اور مرتضیٰ دیوار توڑ کر فرار ہوگئے تھے جس پر ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ موترہ کو معطل کردیا اور ملزموں کی حفاظت پر تعینات سنتری محمداکرم ، نائٹ محر ر مدثر شہزاد ،ڈیوٹی آفیسر عنصر اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے سنتری محمداکرم کو گرفتارکرلیا جبکہ باقی ملزم گر فتار نہ ہو سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں