طلبہ میں ‘‘ تمباکو نوشی کے نقصانات ’’ پر پہلا ڈپٹی کمشنر آرٹ مقابلہ

طلبہ میں ‘‘ تمباکو نوشی کے نقصانات ’’ پر پہلا ڈپٹی کمشنر آرٹ مقابلہ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا ) انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سکولزم کالجز اور۔۔۔

 یونیورسٹیز کے طالب علموں کے درمیان\'\' تمباکو نوشی کے نقصانات \'\' کے عنوان پر \'\'پہلے ڈپٹی کمشنر آرٹ مقابلہ\'\' کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے مقابلہ پوزیشن حاصل کرنے والے طلا و طالبات میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں پراجیکٹ مینیجر تمباکو کنٹرول پروگرام اسلام آباد محمد آفتاب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیدہ آمنہ مودودی، سی ای او ایجوکیشن میاں ریاض احمد، ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن محمد ایوب قاضی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے تمباکو کنٹرول شہزاد احمد سمیت سکول کالجز یونیورسٹیز کے اساتذہ اور طالب علموں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر میثم عباس نے شرکائتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نئی نسل کو تمباکو نوشی کے نقصانات سے پاک نسل بنانے کیلئے تمباکو کنٹرول پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے پُر عزم ہے ۔ حکومت پاکستان اور ضلعی حکومت سیالکوٹ کو ‘‘تمباکو سے پاک شہر’’ بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں اور عوام میں تمباکو کے استعمال سے لاحق خطرات پر آگاہی فراہم کررہے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں