ضلع سیالکوٹ کو153یونین کونسلز میں تقسیم کردیا گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلع سیالکوٹ کو 153 یونین کونسلز میں تقسیم کردیا گیا ۔
میٹروپولیٹن کارپوریشن سیالکو ٹ 38، میونسپل کمیٹی ڈسکہ 9، میونسپل کمیٹی سمبڑیال 4، میونسپل کمیٹی پسرور 5 یونین کونسلز پر مشتمل ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے ضلع سیالکوٹ کی 153 یونین کونسلز کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ 14یونین کونسلز اضافی کے ساتھ 38 یونین کونسلز پر مشتمل ہوگی جبکہ تحصیل سیالکوٹ کی دیہی آبادی کو31 رورل یونین کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔تحصیل ڈسکہ کی میونسپل کمیٹی ڈسکہ 9 یونین کونسلز جبکہ دیہی علاقوں کو 25 یونین کونسلز پر تقسیم کیا گیا ہے ۔ تحصیل سمبڑیال کی میونسپل کمیٹی سمبڑیال 5یونین کونسلز جبکہ دیہی علاقوں کو12 یونین کونسلزمیں تقسیم کیا گیا ہے ۔ تحصیل پسرور کی میونسپل کمیٹی پسرور 4یونین کونسلز جبکہ دیہی علاقوں کو 29 یونین کونسلز میں تقسیم کردیا گیا ہے ۔