ٹیکس چوروں کو نیٹ میں لائیں گے :سراج الحق

ٹیکس چوروں کو نیٹ میں لائیں گے :سراج الحق

سمبڑیال (سٹی رپورٹر )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا ٹارگٹ ہے کہ جو لوگ ایکسپرٹ کے ذریعے تھوڑی سے پیسے لگا کر لاکھوں کروڑوں کا ٹیکس بچاتے ہیں۔

اقتدار میں آنے کے بعد ان تمام لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے ،اقربا پروری کرنے اور ایڈ منسٹریشن میں لگانے کے بجائے ٹیکس کے پیسے کو سب سے پہلے عوام کی فلاح و بہبود پر لگاتے ہوئے ترقیاتی کاموں پر اور بعد میں ایڈمنسٹریشن پر لگائیں گے اور اخراجات کے با و جود سسٹم کو بہتر بنائیں گے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سمبڑیال میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ دریں اثنا جماعت اسلامی یوتھ ضلع سیالکوٹ کے صدر شیخ علی حبیب ، سٹی صدر یوتھ سمبڑیال شیخ منیب الرحمن، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ذکا اﷲ رندھاوا، تنویرالاسلام،عاصم گجر، خان محمد نے سراج الحق سے کراچی اور پنجاب کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی لی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں