6 خواتین سمیت 42محنت کشوں میں بلاسود قرضے کے چیک تقسیم

6 خواتین سمیت 42محنت کشوں میں بلاسود قرضے کے چیک تقسیم

وزیرآباد (نامہ نگار) الخدمت فاونڈیشن وزیرآباد کے زیر اہتمام بلاسود قرضہ جات کی فراہمی ریاست مدینہ کی جانب ایک قدم ہے ،ے روز گار اور ضرورت مند افراد کو روزگار کے مناسب مواقع پیدا کرنا اور روزگار کی دستیابی خوشنودی خدا کا سبب بن سکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جماعت اسلامی ناصر محمود کلیر نے 6 خواتین سمیت 42 محنت کشوں میں فی کس 42 ہزار روپے کے بلاسود قرضہ جات کے چیک تقسیم کرتے ہوے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیرآباد و گردونواح میں خدمت کا جذبہ لے کر عوام الناس کے لئے آسانیوں کا سامان پیدا کر رہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں