حافظ آباد: ڈی سی آفس کی مختلف برانچز کے ہیڈز میں اعزازی شیلڈز تقسیم

حافظ آباد: ڈی سی آفس کی مختلف  برانچز کے ہیڈز میں اعزازی شیلڈز تقسیم

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنرحافظ آباد تو قیر الیاس چیمہ نے بہترین محکمانہ کارکردگی ،عوامی سر وس ڈلیوری پر ڈی پی او رائے مظہر اقبال سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسروں اور ڈی سی آفس کی مختلف برانچز کے ہیڈز میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اعلیٰ خدما ت اور بہترین کارکردگی پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف ، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد رب نواز ، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں بلاول علی ہنجراء، اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کوارڈنیشن اشفاق احمد ، پی ایس او ملک عبد القدوس، ڈسٹرکٹ ناظر ملک شعیب اسلم اعوان،انچارج سکیورٹی برانچ میاں امتیا ز احمد ،سپرنٹنڈنٹ حامد کمال ، ریڈر ٹو ڈی سی تنویر احمد اور انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے انجم سہیل کو اعزازی شیلڈز دیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں