80لاکھ کے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کا ذخیرہ پکڑ لیا گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں سگریٹ مافیا کے خلاف ایف بی آر کی بڑی کارروائی،80لاکھ روپے مالیتی کے جعلی اور۔۔
نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کا ذخیرہ پکڑ لیا ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ کے آرٹی او سیالکوٹ انفورسمنٹ نیٹ ورک نے چیف کمشنرسیدہ نورین زہرہ کی ہدایت پر خفیہ ذ رائع سے معلومات کی بنیاد پرنان ڈیوٹی پیڈ جعلی سگریٹ کیخلاف آپریشن کے لیے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹ حاصل کیے ۔ غفران سید ڈی سی آئی آر،عمراحمد مہتاب اسسٹنٹ کمشنرآئی آر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سگریٹ مافیاکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 80لاکھ روپے مالیت کے جعلی نان ڈیوٹی پیڈ سگرٹ ضبط کر لیے ہیں۔قانون کے مطابق سگریٹ بنانے والی کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے ساتھ منسلک ہوں ۔اسسٹنٹ کمشنرآئی آرعمر احمد نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ دکانوں اور گوداموں کی نشاندہی کے لیے موثرٹیمیں تشکیل دی ہیں۔