پنڈی بھٹیاں:بیرانوالہ روڈ پر پانی جمع ،طلبہ کو مشکلات

پنڈی بھٹیاں:بیرانوالہ روڈ پر پانی جمع ،طلبہ کو مشکلات

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)بیرانوالہ روڈ پر واقع گورنمنٹ پرائمری سکول حسن پورہ کے راستے پر نالے کا گندا پانی جمع ہونے سے طلبہ کو سکول آنے اور۔۔

جانے میں دشواری کا سامنا ہے ،بیرانوالہ روڈ شہر کی اہم ترین سڑک ہے ،نالے کی صفائی نہ ہونے سے گندا پانی سڑک پر جمع رہتا ہے جس سے سکول کے بچوں کے ساتھ شہریوں کو بھی آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے ۔شہریوں کی بار بار شکایات کے باوجود میونسپل کمیٹی کا عملہ نالے کی صفائی نہیں کرتا ،اسی سڑک پر بے نظیر اِنکم اسپورٹ کا دفتر بھی واقع ہے جہاں دفتری اوقات میں خواتین کا بھی رش رہتا ہے انہیں بھی آ نے جانے میں مشکلات در پیش ہیں ۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سے نالے کی فوری صفائی کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں