رمضان ذاتی تربیت و تزکیہ کا مہینہ ہے :قدسیہ شاہین

رمضان ذاتی تربیت و تزکیہ  کا مہینہ ہے :قدسیہ شاہین

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی سابقہ ناظمہ پی پی60قدسیہ شاہین نے کہا ہے کہ رمضان کی فضیلت اس لئے ہے کہ اس مہینے میں۔۔

قرآن نازل ہوا،نزول قرآن کے جشن کے طور پر اللہ تعالی نے رمضان کے دنوں میں روزے اور قیام اللیل کاحکم دیا ہم صبح وشام قرآن پاک سے اپنے تعلق کو مضبوط بنائیں، اسکے احکام کو سمجھنے اور اس کے نظام کو نافذ کرنے کی بھرپور جدوجہد کریں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی پاکستان سکول اینجلز برانچ میں طالبات واساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ رمضان ذاتی تربیت و تزکیہ کا مہینہ ہے اور نماز و روزہ اس تربیت کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے ، لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم ایمان و احتساب کے ساتھ روزے رکھیں اور نیکیوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جائیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں