لالہ موسیٰ:جیولری شاپ پر ڈکیتی کے 3ملزم گرفتار

لالہ موسیٰ:جیولری شاپ  پر ڈکیتی کے 3ملزم گرفتار

لالہ موسیٰ ،گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )تھانہ دولت نگر پو لیس نے جیولری شاپ پر ڈکیتی کے 3ملزموں کو گرفتار کر لیا۔مال مسروقہ گھڑی۔۔

 60ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔ فتح پور مین بازار میں ملزموں نے گزشتہ برس 13 اگست کو جنید جیولر پر وار دات کی تھی ۔ ملزم اسلحہ کے زور پر طلائی زیورات، چاندی ، قیمتی گھڑی، رقم اور لائسنسی بندوق چھین کر موٹر سائیکلوں پر فرار ہو گئے ۔ گرفتار ملزموں میں محمد اشفاق سکنہ سیالکوٹ ،ساجد علی سکنہ شیخوپورہ اورمنور حسین سکنہ حافظ آباد شامل ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں