غیر قانونی پر ادویات کے کاروبار میں ملوث افرادکے خلاف سخت کا ررو ائی کی ہدایت

 غیر قانونی پر ادویات کے  کاروبار میں ملوث افرادکے  خلاف سخت کا ررو ائی کی ہدایت

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کی زیر صدارت ضلعی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔۔

اجلاس میں مجموعی طور پر 21کیسز کی سماعت کی گئی اور بغیر ڈرگ سیل لائسنس، ان رجسٹرڈ، ممنوعہ اور زائد المیعاد ادویات فروخت کرنے کی پاداش میں 17میڈیکل سٹورز کو سر بمہر کرنے اور ان کے کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے اور 2کیسز میں وارننگ جاری کا فیصلہ کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی پر ادویات کے کاروبار میں ملوث افراد کا ڈرگ کورٹ ایکٹ کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں