سیالکوٹ:آٹا تقسیم کے 3مراکز پر ڈبل شفٹ کا آ غاز

سیالکوٹ:آٹا تقسیم کے 3مراکز پر ڈبل شفٹ کا آ غاز

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے سپیشل رمضان پیکیج کے تحت ضلع سیالکوٹ میں۔۔

مستحق گھرانوں کو 2 لاکھ 93 ہزار بیگز مفت آٹا فراہم کیا جا چکا ہے ، ضلع کے 3 مراکز پر ڈبل شفٹ شروع کی گئی ہے اور سنٹرز صبح ساڑھے سات بجے کھول د ئیے جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مفت آٹا کی فراہمی کے پوائنٹس کے دورہ کے موقع پر کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور ، ڈی او انڈسٹریز راشدہ بتول بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر شہریوں کو دو، دو تھیلے مفت آٹا فراہم کرنے کے آغاز کے بعد ڈیمانڈ میں اچانک اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ ایک دن میں تمام سنٹرز پر 93 ہزار 755 تھیلے آٹا فراہم کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ کل 5 لاکھ 20 ہزار گھرانے سکیم سے مستفید ہونے کے اہل ہیں، رجسٹرڈ گھرانوں کی تعداد ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز گوجرانولہ سے بھی زیادہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع سیالکوٹ میں 30 مراکز پر 450کائونٹرز قائم کئے گئے ہیں ، انوار کلب ، ہاکی سٹیڈیم اور وینس میرج ہال سنٹرز میں ڈبل شفٹ شروع کی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا شناختی کارڈ نمبر 8070 پر ایس ایم ایس کرکے اپنی اہلیت چیک کریں اور سنٹر پر تحمل سے اپنی باری کا انتظار کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں