حافظ آباد:تمام سنٹرز پر آٹا کی سپلائی دوگنا کر دی گئی

حافظ آباد:تمام سنٹرز پر آٹا کی سپلائی دوگنا کر دی گئی

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر عمر فار و ق وڑائچ نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں مستحق افراد میں مفت آٹا کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔۔

اور اب تک ضلع بھر میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 72ہزار تھیلے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ ضلع بھر میں قائم مفت آٹا کی تقسیم کے پندر ہ پوائنٹس پر کاؤنٹرز کی تعداد بڑھا کر 350کر دی گئی تا کہ عوام با آسانی آٹا حاصل کر سکیں اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق مستحق افراد میں بیک وقت 10کلو گرام کے 2تھیلے تقسیم کرنے کا عمل شر وع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے تمام سنٹرز پر آٹا کی سپلائی کو بھی دوگنا کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے آٹا کی تقسیم کے عمل اور دیگر انتظامات کے جائزہ کے سلسلہ میں مختلف آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا اور وہاں آنے والے افراد کو آٹا کی با آسانی دستیابی بارے بات چیت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تمام آٹا پوائنٹس پر عوام کی سہولت اور آٹا کی با آسانی دستیابی کیلئے کاؤنٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے تا کہ دو ردراز سے آنے والے مردو خواتین با آسانی آٹا حاصل کر سکیں ۔ انکاکہنا تھا کہ تمام آٹا پوائنٹس پر مرددو خواتین کے ساتھ بزرگوں کیلئے بھی الگ سے کاؤنٹرز قائم کر د ئیے گئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں