جماعت اسلامی کا انتخابات ملتوی ہونے کیخلاف احتجاجی کیمپ

جماعت اسلامی کا انتخابات ملتوی ہونے کیخلاف احتجاجی کیمپ

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی ہونے کیخلاف احتجاجی کیمپ لگایا گیا، جس میں ضلعی امیر جماعت اسلامی۔۔

مظہر اقبال رندھاوا ،امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی اوردیگر ذمہ داران و عہدیداروں اور وکرز نے شرکت کی، کارکنوں نے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے آئین شکنی نامنظور، الیکشن سے فرار نامنظور اور محلاتی سازشیں نامنظور کے نعرے لگائے ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کال پر 30اپریل کو ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے غیر آئینی فیصلے کیخلاف ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ شیرانوالہ باغ میں احتجاجی کیمپ لگاگیا ، اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوانے کہا ہے کہ حکومت اپنی بدترین کارکردگی کی بنا پر انتخابات سے بھاگ رہی ہے ،جماعت اسلامی آئین شکنی کرنے والوں کیخلاف ہر محاذ پر مذمت کریگی، حکومت اور الیکشن کمیشن کا انتخابات سے فرار سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی اور آئین شکنی ہے ، بروقت قومی انتخا با ت ہی سیاسی اور قومی مسائل کا حل ہیں، جماعت اسلامی رول آف لا پر یقین رکھتی ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں، حکمرانوں سے قوم پوچھتی ہے اگر زلزلہ کے باوجود ترکیہ میں انتخابات ہو سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں؟۔ الیکشن میں تاخیر کر کے پی ڈی ایم حکومت آئین سے انحراف کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں