بوتالہ روڈ سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل نہ ہو سکا

بوتالہ روڈ سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل نہ ہو سکا

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار )بوتالہ روڈ سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل نہ ہو سکا، روڈ ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگا، شہری گندے پانی سے جنازے۔۔

 لیکر گزرنے پر مجبور ہوگئے ۔ بوتالہ روڈ قلعہ دیدار سنگھ عرصہ دراز سے سیوریج لائنوں کی بندش سے روڈ ندی نالے کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ گندے پانی سے پیدا ہونے والے مچھر، مکھیوں اور دیگر حشرات نے مکینوں کی زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے ، شہریوں کے متعدد بار احتجاج پر عملہ میونسپل کمیٹی اور قلعہ دیدار سنگھ کی فلاحی تنظیمیں سیوریج لائن کی صفائی کرکے بحال تو کردیتی ہیں لیکن 2دن بعد پھر معاملہ جوں کا توں ہی رہتا ہے جس سے علاقہ مکینوں سمیت شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا رہتا ہے جبکہ قریبی نہر والے قبرستان میں جانے کیلئے شہری گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں، شہریوں عبدالواحد، امتیاز رسول، وقار احمد، محمد ایوب،گلریز احمد ودیگر نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ بوتالہ روڈ سیوریج لائنوں کا مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں