گیپگو حدود میں 288غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیزقائم

گیپگو حدود میں 288غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیزقائم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گیپکو کی حدود میں شامل 288 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیزاور لینڈ سب ڈویژنزقائم ،بیشتر میں بجلی ،سیوریج کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے گیپکو اور جی ڈی اے سے ریکارڈ طلب کرکے تحقیقات شروع کردیں اور بیشتر ڈویلپرز کو نوٹسز جاری کردیئے ، غیر قانونی ٹاؤنز بنوانے والے حکومتی اداروں کے افسروں اور انہیں سہولیات فراہم کرنے والے محکموں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا،جی ڈی اے کی حدود میں شامل گزشتہ کئی سالوں سے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اورلینڈ سب ڈویژنز قائم ہورہی ہے جس سے ہزاروں ایکڑ زرعی رقبہ تباہ ہوچکا جبکہ بیشتر علاقوں میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز بغیر سہولیات کے اربوں روپے میں فروخت کرکے شہریوں کو لوٹ چکی ہیں، بعض غیر قانونی ٹائونز میں بجلی،سیوریج اور دیگر سہولیات مہیا کی جاچکی ہیں جس پر ایف آئی اے نے جی ڈی اے افسروں سے ریکارڈ طلب کرلیا اورجن غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز میں بجلی ،گیس ،سیوریج اور پانی کی سہولیات فراہم کی گئیں ان کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیاہے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں