راہوالی:چوروں نے پو لیس اہلکار کے گھر کا صفایا کر دیا

 راہوالی:چوروں نے پو لیس  اہلکار کے گھر کا صفایا کر دیا

راہوالی (نمائندہ دنیا ) پولیس ملازم کے گھر سے نامعلوم چور گھر سے لاکھوں روپے کے زیورات، ہزاروں روپے ، موبائل فون لے گئے ۔

عمر فاروق ساکن کھجوروالی کی بیوی دن ایک بجے گھر کو تالا لگا کر زیر تعمیر مکان دیکھنے گئی ،اسکی عدم موجودگی میں چور چھت کے راستے داخل ہوکر 10 تولے زیورات ،موبائل فون اور 30 ہزار روپے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں