نواز شریف نے امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ کہہ کر ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا یا:شازیہ فرید

 نواز شریف نے امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ  کہہ کر ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنا یا:شازیہ فرید

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ۔۔۔

 پاکستان کے ایٹمی دھماکے پوری امت مسلمہ کے لئے فخر کا باعث بنے ، 28مئی1998 کو6ایٹمی دھماکے کر کے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے قوم کو سر اٹھا کر جینے کا راستہ دکھایا،پارٹی کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے تمام تر عالمی دباؤ مسترد کیا اور حقیقی معنوں میں امریکہ کو ایبسلوٹلی ناٹ کہہ کر ملک کا دفاع ہمیشہ کیلئے ناقابل تسخیر بنا یا، ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کا اعزاز ان سے کوئی نہیں چھین سکتا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں