پسرور:ستمبرمیں 37بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج

پسرور:ستمبرمیں 37بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پسرور بجلی چوری کرکے خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز ہوگئیں۔۔

 ، ماہ ستمبر میں 37 ایف آئی آرز درج کی گئیں ، 21 لاکھ 16 ہزار 599روپے جرمانہ عائدکیاگیا اور آٹھ لاکھ 43 ہزار روپے کی ریکوری کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایکسین گیپکو پسرور رانا ارشد علی کا ہمراہ ٹیم بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن پسرور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے ماہ ستمبر میں بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں سینتیس افراد کو پکڑ لیا اور ان بجلی چوروں کے خلاف سینتیس مقدمات مختلف پولیس سٹیشنز میں درج کروا دئیے گئے ماہ ستمبر میں ٹوٹل 37 ایف آئی آرز درج کروائی گئیں اور63 ہزار 859ٹوٹل یونٹ چارج کئے گئے ان بجلی چوروں کو21 لاکھ 16 ہزار 599روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس میں سے آٹھ لاکھ 43 ہزار روپے ریکوری کرلی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں