12ربیع الاول کی سکیورٹی ، پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ

12ربیع الاول کی سکیورٹی ، پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)12ربیع الاول کی سکیورٹی کے حوالے سے گوجرانوالہ پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز فراز احمد کی قیادت میں شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا۔

فلیگ مارچ میں ایس پی سول لائن رضوان طارق، ایس پی سٹی غیور احمد،ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ڈولفن سکواڈ نے شرکت کی۔فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس ہمہ وقت تیار ہے ۔اس موقع پرایس ایس پی آپریشنز فراز احمدنے کہا کہ 12ربیع الاول کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز نے عوام سے بھی اپیل کی کہ12ربیع الاول کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔فلیگ مارچ اشرف مارتھ شہید ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سے شروع ہوکر شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پولیس لائنز میں ہی اختتام پذیر ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں