سعودی کمپنی نے جدہ پراجیکٹ کیلئے بھر تی شروع کر دی
حافظ آباد(نامہ نگار)سعودی عرب کی معروف کمپنی‘‘سعودی پلر ’’جدہ کے پراجیکٹ انجینئر علادو ہاشم نے کہا ہے کہ جدہ پراجیکٹ کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی بھرتی کا سلسلہ وسیع پیمانے پر شروع کر دیا ہے۔
پاکستانی محنتی افراد کیلئے وہاں باعزت روزگار کے بہترین مواقع موجود ہیں،مختلف شعبوں میں ہنر مند اقراد اس موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھا کر اہلخانہ کی کفالت اور ملکی معیشت کے استحکام میں جاندار کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ‘‘بی ایم آر عرب ٹیک انٹرنیشنل’’سے تربیت یافتہ ہنر مند افراد سے انٹرویوز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سعودی پلر کے الیکٹریکل انجینئرمحمد عبدویاپومی،ہیومن ریسورسز منیجر مہاروس احمد صالح،فیصل فاروق مین پاور ایکسپورٹر کے چیئرمین عبدالرشید چودھری،سی ای او فیصل رشید اور بی ایم آر عرب ٹیک انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو رانا ارشد انجم بھی موجود تھے ۔ الیکٹریکل انجینئرمحمد عبدویاپومی نے کہا کہ ہماری کمپنی محنتی باصلاحیت نوجوانوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی اور ان کی حوصلہ افزائی پر یقین رکھتی ہے ۔ عبدالرشید نے کہا کہ پاکستان میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو چا ہیے کہ وہ مختلف شعبوں میں 3سالہ ڈپلومہ لازمی کریں آنے والے وقت میں سعودی عرب میں 2030 تک بہت کام ہے ۔