21 اکتوبر ملک سے سیاہ اندھیروں کے دور ہونے کا آغاز :نوازچوہان

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی نواز چوہان نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر پاکستان سے سیاہ اندھیروں کے دور ہونے کا آغاز ہے۔
انشاء اللہ الیکشن میں تاریخی کامیابی حاصل کرکے ملک کو خوشحالی و ترقی کی راہ پر واپس لے آئیں گے ، مسلم لیگ ن کی سیاست پاکستان اور عوام ہے ، میاں نواز شریف کیخلاف سازشیں کرنے والے آج گمنامی کے اندھیروں میں گم ہو چکے لیکن میاں نواز شریف آج بھی اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔