9 لاکھ 63 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کاہدف

9 لاکھ 63 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلانے کاہدف

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ یکم سے 5 اکتوبر تک ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کو ہر صورت کامیاب بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ 5 سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو بچاؤ ویکسین پینے سے محروم نہ رہے ، انسداد پولیو مہم کے دوران 9 لاکھ 63 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ ماہ پولیو خاتمے کی قومی مہم کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے 3825 موبائل ٹیمز، 161 فکسڈ ٹیمز، 73 ٹرانزٹ ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں جو مراکز صحت، گھر وں، ریلوے اسٹیشن اور لاری اڈوں ویگن اسٹینڈز وغیرہ پر ذمہ داریاں سر انجام دیں گی۔ ڈپٹی کمشنر نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ مائیکرو پلان، ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے ۔ خانہ بدوش بستیوں، ہائی رسک یونین کونسلوں میں خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسنگ چلڈرن اسی روز کور کئے جائیں اور زیرو ڈوذ بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ پولیو کے خاتمے کو جلد یقینی بنایا جاسکے اور وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں