پیپلز پارٹی پنجاب میں انتخابات کے لئے تیار ہے :وزیر النسا چودھری
گجرات(نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )پیپلزپارٹی شعبہ خواتین پنجاب کے عہدیدار وں کی تنظیمی میٹنگ گزشتہ روز پیپلز سیکرٹریٹ لاہور میں ۔۔
صوبائی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی صدارت میں منعقد ہوئی ، پیپلز پارٹی شعبہ خواتین گوجرانوالہ ڈویژن کی صدر ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 69 وزیر النسا چودھری ایڈووکیٹ نے شرکت کی، اجلاس میں آئندہ انتخابات اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔ وزیر النسا چودھری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں انتخابات کے لئے تیار ہے ، پارٹی نے جو ذمہ داری دی اسے نبھانے کیلئے کام کریں گے ، بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کیلئے ہر جیالہ انتخابی مہم چلائے گا ۔