ڈسکہ:نشئی خاوند نے اپنی بیوی کو گلا دباکر مارڈالا

ڈسکہ:نشئی خاوند نے اپنی بیوی کو گلا دباکر مارڈالا

ڈسکہ(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)نشی خاوند نے بیوی کو گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعات کے مطابق علی رضا سکنہ فیروزوٹواں۔۔

 ضلع فیصل آباد نے 15 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی ہمشیرہ سونیا بعمر 27/28سال کو اس کے خاوند شہزاد نے قتل کردیا ہے ،متوفیہ4بچوں کی ماں تھی ۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ طبعی موت مری ،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل ڈسکہ سعادت علی جائے وقوعہ پر پہنچے پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوادیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں