بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ،بہتر تربیت کی جائے :ڈاکٹر نعمان رفیع

وزیرآباد(نا مہ نگار)معروف سماجی کارکن ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے بچوں کے عالمی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل اور اثاثہ ہیں۔۔۔
بچوں کے معاملے میں والدین معاشرہ اساتذہ اور حکومت انکی تربیت میں مل کر حصہ ڈالیں بچوں کے جملہ حقوق میں ذہنی وجسمانی،نفسیاتی اور جنسی تشدد سے بچایا جائے ان کو اچھی غذا اور خوراک دی جائے ۔