نو کھر :سموگ پھیلانے والی فیکٹریاں ، بھٹے بند نہ ہو سکے

 نو کھر :سموگ پھیلانے والی فیکٹریاں ، بھٹے بند نہ ہو سکے

نوکھر (نامہ نگار)محکمہ ماحولیات کی مبینہ نااہلی ، سموگ کا باعث بننے والی فیکٹریاں ،بھٹے بند نہ ہوسکے ،فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ بھی عروج پر ہے ۔

حکام نوٹس لیں،سموگ کا باعث بننے والی فیکٹریوں اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں پر پابندی کے باوجود محکمہ ماحولیات کی مبینہ ملی بھگت سے نوکھر ؛ڈیرہ شاہ جمال ،بھڑی شاہ رحمن ،کوٹ لدھا ،جلہن ،پھلوکی ،سلیم پورہ ،بدوکی ،ہمبوکی ،تھابل دوچھہ ودیگر علاقوں میں فیکٹری اور بھٹہ مالکان نے کام بند نہیں کیا، زگ زیگ کے بغیر چلنے والے بھٹے بھی سموگ کا باعث بن رہے ہیں، فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،سیکرٹری ماحولیات سے اپیل کی ہے کہ سموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں، بھٹوں کو بند کروایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں