بھٹے زگ زیک ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہوئے ،آ لودگی بڑھ گئی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ میں قائم اینٹوں کے بھٹوں کی ٹیکنالوجی زگ زیگ پر منتقل نہ ہو سکی ، ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا خدشہ ، اینٹوں کے ریٹس بھی بے قابو ہو گئے ،سیالکوٹ میں قائم سینکڑوں بھٹے ایسے ہیں جو آگ پر چلائے جا رہے ہیں ۔
اینٹوں کی تیاری میں روایتی پرانا طریقہ کار اختیار استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اینٹوں کی تیاری کا طریقہ کار بوسیدہ اور پرانا ہونے کے باعث ماحولیاتی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں ڈسکہ ، سمبڑیال ، پسرور اور سیالکوٹ کے دیہی علاقوں میں قائم بھٹہ مالکان کی جانب سے زگ زیگ ٹیکنالوجی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔ اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ کا کوئی نظام نہیں ہے سموگ سے سیالکوٹ سمیت ڈویژن اور خطہ بھرپور متاثر ہو رہا ہے ۔ سیالکوٹ کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے قائدین نے محکمہ ماحولیات کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔