حافظ آباد جلالپور روڈ پرکوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگنا شروع

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں ورلڈ بینک کی کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی تعمیر کی جانے والی حافظ آباد جلالپور روڈ پرکوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگنا شروع ہوگئے سڑک کی خوبصورتی ماند پڑنے کے ساتھ ساتھ تعفن اٹھنے لگا۔۔۔
لیکن میونسپل کمیٹی اور انتظامیہ کے افسر اندرون شہر شاہراہ کے کنارے لگے ڈھیروں کو دیکھنے کے باوجود خاموش بنے ہوئے ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ سڑک کے ساتھ ساتھ لگائے گئے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھواکر کوڑاکرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔