سکول و کالجز سے بورڈ والا سسٹم ختم کریں گے : شہیر سیالوی

سکول و کالجز سے بورڈ والا سسٹم ختم کریں گے : شہیر سیالوی

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پاکستان نظریاتی پارٹی کے چیئرمین شہیر حیدر سیالوی نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے عوام کے مال پر ڈاکہ مارا ہے ۔۔۔

پاکستان کے تمام بڑے برینڈ بنگلادیش چلے گئے ، ہم بنگالیوں کو کچھ نہیں سمجھتے تھے آج انہی کا ایک روپیہ پاکستانی 3 روپے کے برابر ہے ،بنگالیوں نے اپنی مائوں بہنوں کو کام کرنے سے نہیں روکا اسی لئے وہ کامیاب ہیں ۔ گورنمنٹ مرے کالج گراؤنڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آتے ہی اسمبلی میں یہ قرارداد پیش کر یں گے کہ 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثہ رکھنے والوں کی رقم سے 10 فیصد معیشت کیلئے استعمال ہو گی ،سکول و کالجز سے بورڈ والا سسٹم ختم کریں گے ، گوجرانوالہ ڈویژن میں ایسے لوگ بھی الیکشن میں کھڑے ہورہے ہیں جو فاطمہ جناح کے قاتل ہیں، ہم بے نظیر انکم سپورٹ کو ختم کرکے فاطمہ جناح سپورٹ پروگرام بنائیں گے ،ہم اپنی ایکسپورٹس کو بڑھائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں