جی ٹی روڈ پر شوگر ملز چوک سے چناب گیٹ راہوالی تک سٹریٹ لائٹس خراب
راہوالی (نامہ نگار)کنٹونمٹ بورڈ کی طرف سے لاکھوں روپے سے جی ٹی روڈ پر شوگر ملز چوک سے چناب گیٹ راہوالی تک نصب کرائی گئیں سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے بند پڑی ہیں جن میں سے اکثر خراب اور ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں۔۔۔
سٹریٹ لائٹس بندرہنے سے رات کے وقت ٹریفک حادثات ہو رہے ہیں ۔ شہریوں نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔