وزیرآباد:14 روز سے اغوا ہونیوالا طالبعلم بازیاب نہ ہوسکا

وزیرآباد:14 روز سے اغوا ہونیوالا طالبعلم بازیاب نہ ہوسکا

وزیرآباد(نامہ نگار) 14 روز سے اغوا ہونے والا چھٹی کا 13 سالہ طالب علم بازیاب نہ ہوسکا،والدین غم سے نڈھال ہیں اور گھر میں سوگ کی کیفیت ہے ۔۔۔

بتایاگیاہے کہ وزیرآباد کے علاقہ کوٹ عنایت خاں کے رہائشی طارق رحمانی کا 13 سالہ بیٹا طیب 14 روز سے لاپتہ ہے ، والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو اغوا کیا گیا اور پولیس تھانہ گکھڑ لاپتہ ہونے والے ان کے لخت جگر طیب کو ڈھونڈنے میں ناکام ہے ، والدہ نے بتایا کہ طیب گھر سے مال مویشی لے کر قریبی چراگاہ گیا اور لاپتہ ہو گیا ،والد کا کہنا ہے کہ اسکے بیٹے کو اغواء کیا گیا ہے کیونکہ چند روز قبل مقامی افرانے انہیں دھمکیاں دی تھی،ہم نے جن افراد کے خلاف مقدمہ درج کروانا چاہا پولیس نے مبینہ ملی بھگت سے بااثر افراد کو مقدمہ میں نامزد بھی نہ کیا اور بچے کو بھی بازیاب نہ کروایا جا سکا ۔ خدا را وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب ہمیں ہمارے لخت جگر سے ملائیں ہم نہ رو سکتے ہیں اور نہ ہی کہیں چین میسر ہے ہماری داد رسی کی جائے ۔ایس ایچ او تھانہ گکھڑ نے کہا کہ پولیس تفتیش کررہی ہے ، جلد بچے کو بازیاب کروالیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں