اسرائیل کا سوشل بائیکاٹ جاری رکھا جائے :ہشام الٰہی ظہیر

اسرائیل کا سوشل بائیکاٹ جاری رکھا جائے :ہشام الٰہی ظہیر

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر) جمعیت اہل حدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ملک ہے اس کو عالمی سطح پر دہشت گرد ملک قرار دینے کیلئے عالمی برادری متحد ہو اور اسرائیل کا سوشل بائیکاٹ جاری رکھا جائے۔۔۔

 اُمت مُسلمہ کو عالم کفار کے خلاف اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا چاہئے ،ملکی معیشت کی درستگی کیلئے سودی نظام کا خاتمہ نا گزیر ہو چکا ہے ۔ ملک میں عام انتخابات میں کوئی دھاندلی قبول نہیں کی جائے گی۔ 8 فروری 2024 کے انتخابات کو یقینی بنایا جائے ۔ ملک میں شفاف انتخابات ملکی مسائل کا حل ہے ، صحابہ کرام ؓ کی ناموس کا تحٖفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جس نظریے کے تحت پاکستان کا وجود عمل میں آیا فوجی آمر، ڈکیٹیرز ، لبرل، سیکولر سیاستدانوں نے وہ نظریہ دفن کر دیا۔پانچ سالوں میں مغربی ممالک کے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے سابقہ حکمرانوں نے اسلامی شعائر اﷲ، ختم نبوتؐ، صحابہ کرام ؓ کی کھلم کھلا تو ہین کی۔ پارلیمنٹ میں توہین صحابہ ؓ، توہین رسالتؐ کا قانون موجود ہے لیکن ستم ظریفی کوئی ضابطہ، قانون حرکت میں نہیں آتا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گوجرانوالہ میں عظمت صحابہ ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے مفتی محمد امین محمدی، مولانا منظور احمد، علامہ سیف اﷲ خالد ملتانی، علامہ طارق محمود یزدانی، مولانا نعیم الرحمن شیخو پو ری، مولانا عدیل احمد گرجا کھی، قاری محمد بلال معاذ، مولانا وقاص احمدفاروقی،مولاناالیاس مدنی مولانا مشتاق چیمہ، مولانا نعمت اﷲ ظفر، مولانا عطاء الرحمن ثاقب، ماسٹر قیصر محمود ،میاں طارق مقبول، محمد ابراہیم سرور، ایم علی منیر، فدا الرحمن طیب، حافظ عزیز الرحمن عزیز، حافظ حمزہ اکبر، میاں عبدالمنعم ظہیر، ثمر منیر ،زمان عارف اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں