گیپکو ہیڈ کوارٹر زمیں آن لائن کچہری ، شکایات سنی گئیں

گیپکو ہیڈ کوارٹر زمیں آن لائن کچہری ، شکایات سنی گئیں

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات کی روشنی میں گیپکو ہیڈ کوارٹر زمیں آن لائن کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

آن لائن کچہری کے دوران جنرل منیجر ٹیکنیکل مظہر نویدنے فیس بُک پر براہ راست صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات سُنیں اور اُن کے حل کے لئے موقع پرمتعلقہ افسروں کو ہدایات بھی جاری کیں۔اس موقع پر صارفین سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل منیجر ٹیکنیکل مظہر نوید کہا کہ گیپکو انتظامیہ ہمیشہ سے صارف دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے لہذا اب عوام الناس کو چاہیے کہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے بجلی کے واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں۔ وزارتِ توانائی کی ہدایت پر7 ستمبر سے گیپکو میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے اور اب تک ریجن بھر سے 3386بجلی چوروں کو پکڑا گیا ہے جنہیں 26کروڑ9 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران کئی بڑے اور عادی نادہندگان کے کنکشن بھی منقطع کئے گئے ہیں ۔اس موقع پر ڈائریکٹر سیفٹی چوہدری اکبر علی نے سیفٹی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس اپنے بچوں اور مویشیوں کو بجلی اور گیپکو کی تنصیبات کھمبوں و تاروں وغیرہ سے دور رکھیں اورکسی بھی جگہ ٹوٹی ہوئی یا خطر ناک تا ر دیکھیں تو فوراََ گیپکو کو اطلاع دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں