گیپکو کی نادہندگان کیخلاف ریکوری مہم جاری،نومبر میں6کروڑ89 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی

گیپکو کی نادہندگان کیخلاف ریکوری مہم جاری،نومبر میں6کروڑ89 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میں نادہندگان کے خلاف ریکوری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔۔

،ماہ نومبرمیں 1068 نادہندگان سے 6کروڑ 89لاکھ روپے سے زائد وصول کئے گئے جبکہ حالیہ آپریشن کے دوران گیپکو نے 23ہزار سے زائد نادہندگان سے 40کروڑروپے سے زائد کی وصولی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران گیپکوریجن بھر کے تمام اضلاع میں ٹیموں نے ڈور ٹو ڈور جاکر بلوں کی ادائیگی کی چیکنگ کی اور 1068نادہندگان سے 6کروڑ 89لاکھ روپے سے زائد کی وصولیاں کیں، اس دوران مستقل اور عادی نادہندگان کے گھروں، فیکٹریوں، دوکانوں کوبھی چیک کیا گیا جبکہ نادہندگان گھریلو،زرعی اور کمرشل صارفین کے کنکشن بھی منقطع کئے گئے ۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے بتایا ہے کہ گیپکو ٹیمیں ریجن بھر میں واجبات ادا نہ کرنیوالے رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف خصوصی آپریشن کررہی ہے ۔ انہوں نے آپریشن اور ریکوری سٹاف کو ہدایت کی کہ واجبات ادا نہ کرنیوالے صارفین کیخلاف کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثربنایاجائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں