سیالکوٹ:ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں مالی بے ضابطگیاں،10 اہلکار معطل

سیالکوٹ:ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں  مالی بے ضابطگیاں،10 اہلکار معطل

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں ٹکٹوں میں مالی بے ضابطگیوں پر 10 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔

ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں ٹکٹوں کی ہیرا پھیری اورمیں مالی بے ضابطگیاں کی شکایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن ملک نوید نے 10 اہلکاروں وحید،اعجاز،ندیم، حسن،جواد علی،ظفر اﷲ،عثمان عاقب ،امتیاز اور ڈرائیور فر حان کومعطل کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں