حکومت ایڈز کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،ڈاکٹر ندیم جان

حکومت ایڈز کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،ڈاکٹر ندیم جان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،اے پی پی)نگران وفاقی وزیر قومی صحت ڈاکٹر ندیم جان نے ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ۔۔۔

 حکومت ایڈز کی وبا کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے ،ہر سال یکم دسمبر کو ایڈز کی روک تھام کے حوالے سے عالمی دن منایا جاتا ہے ،ہم اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ ایڈزکے خلاف تمام فریقین کی مشاورت اور تعاون سے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ،سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایچ آئی وی کے خاتمے کیلئے کمیونٹی کی سطح پر اجتماعی کوششوں، بصیرت اور انتہائی پسماندہ آبادی تک صحت کی خدمات پہنچانے کی ضرورت ہے ۔،سپیکر نے میڈیا سے کہا کہ وہ اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں