سیالکوٹ:یوریا نایاب ،کسان دربدر کی ٹھوکروں پر مجبور

سیالکوٹ:یوریا نایاب ،کسان دربدر کی ٹھوکروں پر مجبور

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )یوریا کھاد نایاب ہو گئی ،کسا ن دربدر کی ٹھو کریں کھا نے پر مجبور ہو گئے ۔

 سیالکوٹ شہر اورگردو نوا ح میں یوریا اور ڈی اے پی کھا د نایا ب ہو گئی کسا نو ں کو بر وقت کھاد نہ ملنے پر گندم کی کا شت متا ثر ہو نے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔محکمہ زراعت کے افسر بڑے مگر مچھو ں کے بجا ئے چھوٹے دکا ندارو ں کے خلاف کا رروائی کرکے اعلیٰ حکا م کو سب اچھا کی رپورٹ دینے میں لگ گئے ، کھاد کے بڑے ڈیلرز با اثر افراد ہیں جن کے خلاف کو ئی بھی محکمہ کا رروائی سے گریزا ں ہے ۔ کاشتکارو ں نے صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دیہات میں حکومتی ریٹس پر کھا د کی فراہمی کو یقینی بنا ئیں تا کہ عا م کسا ن تک کھاد پہنچ سکے اور چھوٹے زمیندار آسا نی سے گندم کی فصل کا شت کر سکیں۔ زمیندارو ں نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے مطا لبہ کیا ہے کہ بڑے ڈیلرز کے سا تھ ساز باز کرنے وا لے افسروں کو محکمہ سے چلتا کریں اور زمیندارو ں کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد کی فراہمی یقینی بنا ئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں