راہوالی:7افراد کا گھر گھس کر اہل خانہ پر تشدد ،3 افراد زخمی

راہوالی:7افراد کا گھر گھس کر  اہل خانہ پر تشدد ،3 افراد زخمی

راہوالی (نامہ نگار)نواحی گاؤں جلال بلگن میں ادھار دئیے گئے ڈیڑھ لاکھ روپے واپس مانگنے پر پستولوں اور ڈنڈوں آہنی راڈوں سے مسلح 7 افراد نے گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تشدد کرتے ہوئے 3 افراد کو زخمی کردیا۔

 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کروا دیا گیا ۔منیر مسیح نے اپنے بیٹوں نصیر مسیح، عمیر مسیح، رضوان شاہد، کاشی عرف ڈان پستولوں اور ڈنڈوں سے مسلح ہوکر اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ شام کے وقت ہارون بابر مسیح کے گھر حملہ کرکے اس کی بھابھی مسرت، بیٹے زیبی ، بوڑھے والد جان جوزف اور بھتیجے موسیٰ نوید پر تشدد شروع کردیا جس سے 3 افراد شدیدزخمی ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں