حافظ آباد میں معذور افراد کے عالمی دن پر تقریب ، واک

حافظ آباد میں معذور افراد کے عالمی دن پر تقریب ، واک

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ نگار )گورنمنٹ سپیشل ایجو کیشن سکول حافظ آباد میں معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے واک اور تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔۔

واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر میڈم سند س ارشاد نے کی۔پرنسپل میڈم راحیلہ حنیف سمیت سکول اساتذہ طلبا و طالبات نے واک میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار سپیشل افراد بھی ہمار ے لیے قابل عزت اور معاشرے کے قابل ِفخر شہری ہیں ۔ اﷲ تعالیٰ نے ایسے افراد کومیں بھی بہت سی صلاحیتیں اور خوبیاں عطا کی ہیں صرف ضرورت اس امر کی ہے کہ ان بچوں کی بہترطریقے سے تعلیم و تربیت کی جائے تو یہی بچے مستقبل میں معاشرے کے لیے ایک ذمہ دار اور کارآمد شہری ثابت ہو سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں