سموگ پیدا کرنے کے الزام میں 4 افراد کیخلاف مقدمہ
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )فصلوں کی باقیات جلا کر سموگ پیدا کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سوکن ونڈ میں پولیس نے فصلوں کی باقیات جلا کر سموگ پیدا کرنیوالے گلفام، حذیفہ، اظہراور ایاز کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔