خدمت سنٹر ڈسکہ میں رشوت کا بازار گرم ، شہری خوار

خدمت سنٹر ڈسکہ میں رشوت کا بازار گرم ، شہری خوار

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈی ایس پی ڈسکہ آفس کے ساتھ ملحقہ خدمت سنٹر ڈسکہ میں رشوت کا بازار سرگرم انچارج سمیت عملہ نے ڈرائیونگ لائسنس اورکریکٹرسرٹیفکیٹ کیلئے شہریوں سے پیسے لیناشروع کردئیے سابق آر پی او گوجرانوالہ نے تحصیل ڈسکہ کے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ڈی ایس پی ڈسکہ آفس کیساتھ ملحقہ بخشی خانہ کی بلڈنگ میں خدمت سنٹر ڈسکہ کاافتتاح کیاتھا۔

 تاکہ تحصیل ڈسکہ کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کیلئے سیالکوٹ نہ جانا پڑے مگرخدمت سنٹر ڈسکہ میں تعینات انچارج شکیل ساہی او ر محمداشرف نے شہریوں کو ریلیف دینے کی بجائے انہیں زحمت میں مبتلا کردیا ہے کوئی بھی شہری خدمت سنٹر ڈسکہ میں ڈرائیونگ لائسنس یا کریکٹرسرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے جائے تو خدمت سنٹر ڈسکہ کے انچارج انہیں خوارکرتے ہیں اور مختلف اعتراضات لگاکر ان کی فائلیں روک لی جاتی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں